تازہ ترین

لاہور کے علاقے شادمان میں 3 کروڑ روپے مالیت کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ضلع قصور سے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریکنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤننے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی گلبرگ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ گزشتہ ایک سال سے شادمان ٹو میں واقع ایک گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔ ملزمہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کا منصوبہ بنایا اور 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہو گئی تھی۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی، سونا، آئی فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزمان کومل اور افروز کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا

 

Leave A Comment

Advertisement