تازہ ترین

نشتر کالونی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے گھر پر حملہ اور مبینہ طور پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے پرانی رنجش کی بنا پر باہم مل کر متاثرہ شخص کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ملزمان میں عدنان، ارسلان، ماہ میر، احسان اور فلک شیر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement