تازہ ترین

سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ شہر کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروسز کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی بھی متاثر کی گئی ہے۔موبائل سروسز کی بندش اندرون شہر، داتا دربار، چوبرجی، مزنگ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ صورتحال بہتر ہونے پر سروسز کی بحالی متوقع ہے۔