لاہور : سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت
لاہور میں سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ آلو 35 سے 40 روپے فی کلو، پیاز 190 سے 220 روپے اور ٹماٹر 140 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ادرک کی قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو، لہسن 350 سے 400 روپے فی کلو، گاجر 150 سے 180 روپے فی کلو جبکہ لیموں 500 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment