تازہ ترین

 مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی  پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔  لندن میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔ہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیےکوششیں کر رہی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement