حکومت کو لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا،ورنہ ہڑتال کا اعلان کریں گے:نعیم الرحمن
مال روڈ چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے اور لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کل رات بھی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ دھرنا اب صرف دھرنے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہڑتال تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل پشاور اور پھر کراچی جائیں گے، جس کے بعد ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے، حکومت کو لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا۔