تازہ ترین

کرائے کے تنازع پر ایک خاتون کو باتوں میں الجھا کر خاتون کا لاکھوں روپے کرنسی سے بھرا بیگ چرانے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزنگ پولیس نے ملزم کو چونگی امرسدھو سے گرفتار کیا ، جبکہ لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عرفان لیاقت نے کرائے کے تنازعے پر خاتون کو باتوں میں الجھایا اور لاکھوں روپے نقدی سمیت قیمتی سامان سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔ بیگ میں لاکھوں روپے نقدی، پرائز بانڈز، زیورات، 5 ہزار درہم اور 300 امریکی ڈالر موجود تھے تاہم مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر چونگی امرسدھو سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے نوسربازی کے ذریعے ہتھیایا گیا تمام سامان برآمد کرکے متاثرہ خاتون کے حوالے کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement