تازہ ترین

رحیم یارخان(آن لائن)گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں اوروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ18سالہ نوجوان سمیت دوافراد کااقدام خودکشی’ 18سالہ نوجوان جاں بحق’ داعووالا کے رہائشی18سالہ مراد کوآوارہ گردی کرنے پر والدین نے بری طرح ڈانٹ دیاتھاجس سے دلبرداشتہ ہوکر مراد نے نامعلوم زہرپی لیا’جسے معلوم پڑنے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم 18سالہ مراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا’ ڈاکٹرزنے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی.

کالونی چک50اے کے رہائشی24سالہ ریان نے بھی گریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی جسے بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement