تازہ ترین

پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 14 اشتہاری مجرمان سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک ٹارگٹڈ آفینڈر اور دو عدالتی مفرور بھی شامل ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 880 گرام چرس اور 10 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی میں 14 لیٹر شراب بھی قبضے میں لی گئی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ پسٹل اور 11 گولیاں برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement