تازہ ترین

تیموریہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔ تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک این مہندی حسن پارک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement