رحیم یارخان : کارسمیت بینک ملازم کوزندہ جلائے جانے کامعاملہ’ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار
رحیم یارخان(آن لائن)کارسمیت بینک ملازم کوزندہ جلائے جانے کامعاملہ’ پولیس نے مبینہ طورپر ایک ملزم کوگرفتارکرلیا’ دوملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی جاری’ 14اکتوبرکے روز نجی بینک ملازم 28سالہ نوجوان کی کارسمیت جلی ہوئی نعش برآمدہوئی تھی۔
14اکتوبرروزچک26عباسیہ کارہائشی مقتول نجی بینک ملازم سعادت اللہ اپنے بھائی مدعی مقدمہ شاہد محمودکے ہمراہ کارنمبریAAEF-843 پر کام کے سلسلہ میں رحیم یارخان شہرآئے بھائی شیخ زید ہسپتال کے نزدیک کا م کے سلسلہ میں رک گیاجبکہ سعادت اللہ جس نے وصولی کی رقم وصول کرنی تھی نامعلوم شخص کے ہمراہ سٹیلائیٹ ٹاؤن سے 6لاکھ50ہزارروپے کی ریکوری وصول کی’ اس سلسلہ میں ائیرپورٹ پولیس ذرائع نے بتایاکہ نوجوان بیک ملازم کے قتل کی وجہ پیسوں کالالچ ہے جسے بعدازاں قتل کرنے کے بعدنعش کوگاڑی میں ڈال کرگاڑی کوکیمیکل چھڑک کرجلادیاگیا’ جس مین مقول کی نعش بھی جل گئی’ جس کامقدمہ پولیس نے بھائی شاہد محمودکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاتھاذرائع نے بتایاکہ اس درج مقدمہ میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ دیگردوملزمان تلاش کیلئے پولیس کارروائی میں مصروف ہے ۔