کراچی: موبائل فون چھیننے پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ملیر کے علاقے گھگھر پھاٹک میں مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے .کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں گھگھر پھاٹک میں پاک لینڈ کمپنی کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ عنایت عباسی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، مسلح ملزمان نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عنایت عباسی شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔مقتول پلاننگ کا کام کرتا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔