اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ، 51 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک
اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 51 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک . تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود چک 3 ون ایل موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدامِ قتل اور رابری سمیت سنگین جرائم کے 51 مقدمات میں مطلوب تھا۔ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے. ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی . پولیس نے اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے. مبینہ پولیس مقابلے کا تھانہ صدر رینالہ خوردمیں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے