تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں  9 مئی کوپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔  عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید کی سزا دی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق مقدمے میں 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا گیا تھا، جبکہ ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کے 37 گواہوں کے بیانات پر جرح کی گئی۔عدالتی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے ارباز زمان اور الٰہی بخش کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 15 ملزمان سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنایا، جبکہ دیگر قانونی کارروائیاں حسبِ ضابطہ جاری رہیں گی۔

Leave A Comment

Advertisement