تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جیل روڈ، قرتبہ چوک، مال روڈ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور:آج موسم جزوی ابر آلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=84080

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک پہنچ گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہونے والی بارش کے مطابق نشتر ٹاؤن میں 11.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 3.4، گلبرگ میں 0.8، سمن آباد میں 0.4، اقبال ٹاؤن میں 0.2 اور سگیاں میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement