رحیم یارخان: محرم الحرام کے دوران، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ’ 5 افراد گرفتار
رحیم یارخان(ان لائن) محرم الحرام کے دوران، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ’ سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیز مواد شئیر کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے’ڈی پی او کے مطابق انکے خلاف 5 مقدمات تھانہ سٹی اے ڈویثرن، تھانہ صدر خانپور، اقبال آباد اور جمالدین والی میں درج کئے گئے گرفتار ملزمان کے سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد سے عوام میں اشتعال اور امن و امان کی صورتحال کا خدشہ پیدا ہؤا آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی جاری ہے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال زمہ داری کے ساتھ کریں اشتعال انگیز مواد شئیر کرنے سے گریز کریں، محرم الحرام کے دوران کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں۔