رحیم یارخان:کرپشن ، اختیا رات کا ناجائز استعمال ، سابق نائب تحصیلدارگرفتار
رحیم یارخان(آن لائن)انٹی کرپشن پولیس نے اختیارات کاناجائز استعمال کرنے اورشہری کی 92کنال اراضی غیرقانونی طورپر منتقل کرنے اورلاکھوں روپے مالیت کی سرکاری فیس کی رقم میں خرد بردکرنے کا الزام ثابت ہونے پر سابق نائب تحصیلدار کوگرفتارکرلیا’ عدالت کے روبروپیش14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا انٹی کرپشن پولیس نے موضع پیرعبدالمالک کے رہائشی نیازاحمد کی مدعیت میں درج کیئے جانے والے مقدمہ میں جاری انکوائری کے دوران اختیارات کاناجائز استعمال کرنے شہری کی 92کنال اراضی کوغیرقانونی طورپر منتقل کرنے فروخت کی گئی اراضی کی اصلیت مالیت میں ردوبدل کرنے اورسرکاری فیس کی 65لاکھ روپے مالیت کی رقم میں خرد برد کرنے کے الزامات ثابت ہوجانے پرسابق نائب تحصیلدارغلام یسین شاکرعباسی کوگرفتارکرلیاجسے انٹی کرپشن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزیدتحقیقات کیلئے 14روز ریمانڈ کی استدعا کی جسے فاضل عدالت نے منظورکرتے ہوئے ملزم کوڈسٹرکٹ جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔