تازہ ترین

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے رینالہ خورد کے ولی ٹاؤن اور اوکاڑہ کے گاؤں 49 ٹو ایل میں واقع سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ اور ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران 350 کلوگرام غیر معیاری خوراک اور ممنوعہ اجزاء تلف کر دیے گئے۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو 2 لاکھ روپے جبکہ ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پروڈکشن ایریا سے حشرات زدہ ڈرائی فروٹ، بدبودار خام مٹیریل اور ناقص معیار کا سامان برآمد ہوا۔انسپکشن کے دوران پیکنگ مٹیریل پر حشرات کی موجودگی، گندگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی سامنے آئے۔ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، آلودہ پانی جمع ہونے اور مشینری کی مناسب صفائی نہ ہونے پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

Leave A Comment

Advertisement