این سی سی آئی اے کی لاہور گلبرگ میں 3 جعلی کال سینٹرز پر کارروائی، 50 سے زائد مرد و خواتین گرفتار
این سی سی آئی اے نے گلبرگ میں 3 جعلی کال سینٹرز پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ریسٹورنٹس کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چرانے والے ملزم گرفتار کیے گئے جب کہ کارروائی میں غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے 59 ملزمان بھی گرفتار کئےگئے۔گرفتار ہونیوالوں میں 52 مرد ،7 خواتین شامل ہیں اور 61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر، 52 موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان غیر ملکیوں کو جعلی موبائل اپ گریڈ اور سستے پیکجز کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کر کے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستانی ڈیجیٹل ساکھ کونقصان پہنچایا، رقم ٹریڈنگ ،منی ٹرانسفرایپس سےمنتقل ہوتی تھی۔