لاہور : مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف آبادیوں میں گزشتہ رات 10 بجے سے بجلی بند ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث انہیں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے، جبکہ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
Leave A Comment