عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی نئی پیش گوئیوں اور امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا، تاہم ایران تنازع کے باعث مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی کو لاحق خطرات نے قیمتوں میں مزید کمی کو محدود رکھا۔ بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 1.29 ڈالر، یعنی 1.5 فیصد کم ہو کر 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.30 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
Leave A Comment