لاہور : گھر میں آتشزدگی، 12 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق
لاہور کے علاقے گلبرگ میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 سالہ حسن جھلس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ سیون اپ پھاٹک کے قریب مکہ کالونی میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل پر لگی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔جائے حادثہ پر پہنچنے پر 12 سالہ حسن مردہ حالت میں پایا گیا۔
Leave A Comment