اوکاڑہ : ٹریفک حادثات13 سالہ بچے سمیت 2 جاں بحق
دو مختلف مقامات پر روڈ حادثے.13 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق. نعشیں لواحقین کے حوالے
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ 36 جوڑے روڈ چک نمبر 42/2L کے قریب ہوا جہاں چلتے ٹریکٹر کی اچانک شافٹ ٹوٹ گئی اور ٹریکٹر الٹ گیا جس پر بیٹھا شخص مبینہ ڈرائیور 30 سالہ شوکت علی ٹریکٹر تلے دب جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا.
دوسرا حادثہ جبوکہ میں پیش آیا جہاں ایک 13 سالہ بچہ منیب جو سڑک کنارے کھیل رہا تھا اچانک ایک ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں. پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی.جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں
Leave A Comment