تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتارمسافربس اورٹریکٹرٹرالی نے موٹرسوارکچل ڈالے’ موٹرسائیکلوں میں تصادم’ تین جاں بحق’ مسافربس اورٹریکٹرٹرالی ڈرائیورموقع سے فرار

 

پہلاحادثہ فیروزہ فلائی اوورپرپیش آیاجہاں رانگ سائیڈ سے آنیوالی تیزرفتاری بس نمبریBSA950جوکہ صادق آبادسے فیصل آبادجارہی تھی نے بے قابو ہوکر بستی مزاری ظاہرپیرکے رہائشی موٹرسائیکل سوار38سالہ جاویداحمدکوکچل ڈالا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ بس ڈرائیور اورکنڈیکٹربس موقع پرچھوڑ کرفرارہوگئے۔

دوسراحادثہ شہباز پورروڈ پرپیش آیاجہاں ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں ماچھی گوٹھ کارہائشی17سالہ شاہین اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ 35سالہ نصیر شدیدزخمی ہوگیاجسے ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

 تیسرا چناب سیڈچوک بہادرپورکے نزدیک پیش آیاجہاں تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل دھماکے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں60سالہ غلام مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement