تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتاری کے باعث کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی’ آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں بینک منیجرجل کرجاں بحق’ علاقہ مکینوں نے حادثہ کومشکوک قراردیدیا’ فیصل بینک لیاقت پوربرانچ کامنیجرسعادت خان لاشاری اپنی کارپر انتہائی تیزرفتاری سے شہر آرہاتھا کہ چک114پی کے نزدیک کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی اورآگ بھڑک اٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کواپنی لپیٹ میں لے لیا’ کارمیں سوار بینک منیجرسمیت کارمکمل طورپرجل کرخاکستر ہوگئی’ اردگرد موجود مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت کار میں بھڑکنے والی آگ پر قابوپالیا’ بعدازاں بینک منیجرکی شناخت ہوجانے پرتحقیقات شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement