امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ افراد حادثہ ساؤک کاؤنٹی کے علاقے ڈی لونا میں پیش آیا۔ امریکی نشریاتی ادارےکے مطابق ساؤک کاؤنٹی ڈسپیچ سینٹر کو رات تقریباً 9 بج کر 31 منٹ پر طیارہ گرنے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ پائپر پی اے 46 (Piper PA-46) تھا، جو کینوشا سے مینومونی کی جانب واپسی کے سفر پر تھا، طیارے میں پانچ بالغ افراد اور ایک بچہ سوار تھے، امدادی اہلکاروں کو جائے حادثہ پر تمام چھ افراد مردہ حالت میں ملے۔طیارے کا ملبہ ڈی لونا کے علاقے میں پارک لین کے شمال اور ہیروِگ روڈ کے مغرب میں واقع گھنے جنگلاتی علاقے سے ملا۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
Leave A Comment