اوکاڑہ : مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
حسین کالونی اوکاڑہ میں محنت کش کے خستہ حال مکان کی چھت اچانک گرنے سے دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ گھر کا سامان بھی ملبے تلے دب کر ٹوٹ پھوٹ گیا۔ حادثے میں 5 سالہ صوبیہ، 3 سالہ اسمہ، مافیہ، بلال، رحمان، عدنان، خضر حیات اور ذیشان زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔
چھت گرنے سے محنت کش کا خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکومت اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے سروسامانی کی حالت میں مدد کے منتظر ہیں
Leave A Comment