پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید
پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا۔شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
Leave A Comment