رحیم یارخان: ریسکیو 1122نے ایک دن کے سانس بند ہوجانے والے نومولود کو نئی زندگی میں مدد دے دی
رحیم یارخان( أن لائن)چک عباس سے ریسکیو 1122نے ایک دن کے سانس بند ہوجانے والے نومولود کو نئی زندگی میں مدد دے دی ایمبولینس امدادی ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو صورتِ حال انتہائی تشویش ناک تھی۔ ابتدائی معائنے میں نومولود کی سانس اور دل کی حرکت موجود نہیں تھی۔ نازک حالات میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اقرا اقبال نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے نومولود کی بحالی کے لیے سی پی آر (CPR) سمیت ضروری طبی اقدامات شروع کیے اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ مسلسل کوششوں کے دوران نومولود کی سانسیں بحال ہونے لگیں۔ بعدازاں نومولود کو مزید طبی معائنے، نگرانی اور ضروری علاج کے لیے شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاگیاجہاں نومولود کوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔
Leave A Comment