لاہور : منشیات کی ترسیل ناکام، 3 منشیات فروش گرفتار، 8 کلو سے زائد چرس برآمد
پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ شہر میں پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عمران، شفیق اور نعیم شامل ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن رابطوں کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔