تازہ ترین

مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آ گیا۔

سرکاری نرخ کے مطابق آلو 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 43 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔بینگن کی سرکاری قیمت 90 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو، بھنڈی کی سرکاری قیمت 180 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو مقرر ہے۔ٹماٹر 195 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کریلے کی سرکاری قیمت 190 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 210 روپے فی کلو ہے۔گھیا کدو کی سرکاری قیمت 150 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو، ساگ کی سرکاری قیمت 60 روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انگور کی سرکاری قیمت 350 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 470 روپے فی کلو، امرود 220 روپے کے مقابلے میں 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔آم چونسہ کی سرکاری قیمت 325 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو، آرڑو 350 روپے کے مقابلے میں 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement