لاہور: بارش میں موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان بھائی جاں بحق
سینٹر پارک سے قصور جانے والی سڑک پر گیٹ نمبر 2 کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ بارش کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق بھائیوں کی شناخت حمزہ ولد عارف، عمر تقریباً 18 سال اور حسن ولد عارف، عمر تقریباً 16 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سگے بھائی سٹی لاہور سے قصور جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
Leave A Comment