تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے۔ فلکیاتی حساب سے زمین کے شمالی نصف کرے میں موجود ممالک آج موسمِ گرما کے طویل ترین دن کا تجربہ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہے، جس کے ساتھ ہی وہاں موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان میں جغرافیائی مقامات کے لحاظ سے آج دن کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور یکم جولائی کے بعد سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا، یہاں تک کہ 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ ایک بار پھر تقریباً برابر ہو جائے گا۔

واضح رہے دنیا کا سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں سورج کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے بھی زائد ہو گا۔

Leave A Comment

Advertisement