سابق کپتان وسیم اکرم کا کتا مل گیا، تلاش کرنے والوں کو بڑا انعام
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتہ پالتو کتا مل گیا جس کی تلاش کے لیے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کتا تین روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے لاپتا ہوا تھا جس کی تلاش کے بعد اب اسے بحفاظت واپس لے لیا گیا ہے۔وسیم اکرم کا لاپتا کتا ملنے میں مدد کرنے والے دو افراد کو ان کی کوششوں پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔
وسیم اکرم کا پالتو کتا تین روز قبل ڈی ایچ اے کے علاقے سے اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔وسیم اکرم کی جانب سے کتے کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تلاش میں تعاون کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
Leave A Comment