برطانوی کاشتکار کا 2,856 پاؤنڈ وزنی کدو اگانے کا عالمی ریکارڈ قائم
برطانیہ کے ایک کاشتکار نے دیو ہیکل کدو اگانے کا اپنا ہی قائم کردہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت توڑ دیا جب اس نے 2,856.8 پاؤنڈ وزنی دیوہیکل کدو اگایا۔
ہیمپشائر کے علاقے لیمنگٹن سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ ایان پیٹن اپنا دیوہیکل کدو، جس کا انھوں نے نام بگھیرا رکھا ہے، برکشائر میں ہونے والے وار گریو نرسری جائنٹ پمپکن ویئنگ آف میں لے کر آئے، جہاں 3 اکتوبر کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے کی نگرانی میں اس کا باضابطہ وزن کیا گیا۔جہاں انھوں نے سب سے زیادہ وزنی کدو اگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو پیٹن اور ان کے بھائی اسٹورٹ نے 2025 میں 2,819.25 پاؤنڈ وزنی کدو مگل کے ذریعے قائم کیا تھا۔پیٹن نے بتایا کہ وہ اس شاندار کدو کی دیکھ بھال میں روزانہ چھ گھنٹے تک صرف کرتے رہے، جس میں اسے روزانہ تقریباً 130 گیلن پانی فراہم کرنا بھی شامل تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بگھیرا آئندہ چند ہفتوں تک ساؤتھمپٹن کے قریب سنی فیلڈز فارم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جس کے بعد اسے مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
Leave A Comment