لاہور : شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری 2 سال بعد گرفتار
کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو دو سال بعد لاہور سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم اسد فخرالدین کو محمد پورہ، چونگی امر سدھو سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ملزم نے دو سال قبل پنڈی بھٹیاں میں فائرنگ کرکے عابد نامی شخص کو زخمی کیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا عابد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔واقعے کے بعد ملزم اسد فخرالدین گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا اور گزشتہ دو سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔