تازہ ترین

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

 پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کی راہبر کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فیصلے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور عوام کو حقیقی ریلیف حاصل ہوگا۔امید ہے وزیراعظم آئندہ بھی عوامی ریلیف کے لیے اسی طرح مثبت اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ مل کرعوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی جائے گی۔

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا آغاز

 وزیرٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبرخان نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی فہرست جاری کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔بلال اکبرخان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نےعوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کرکےکرایوں اورمسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement