طورخم بارڈر تجارتی گزرگاہ کھول دی گئی
خیبر میں طورخم بارڈر تجارتی گزرگاہ عارضی طور پر کھول دی گئی ہے جس کے بعد افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی ٹرانزٹ ٹرکوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی کارگو گاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور خالی ٹرانزٹ ٹرک مختلف مراحل میں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث 12 اکتوبر 2025 سے تجارتی گزرگاہیں بند تھیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارگو گاڑیاں تقریباً 8 ماہ تک افغانستان میں پھنس گئیں۔پھنسے ہوئے ٹرکوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
Leave A Comment