تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب میں مون سون کا تیسرا سپیل جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے 27 جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے، آج بھی دن بھر مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement