تازہ ترین

دریائے راوی میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ دریا کے مضافاتی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر دریا سے ملحقہ علاقوں میں چار مقامات پر فلڈ مانیٹرنگ کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو، محکمہ صحت، لائیوسٹاک اور ریونیو سمیت متعلقہ اداروں کی ٹیمیں تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ اور باہمی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور فی الحال نچلے درجے کی سیلابی صورتحال میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی کوارڈینیشن کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement