شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش
پاکستان کا خواب دیکھنے اور ملی شاعری سے اپنی قوم کو بیدار کرنے والے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، سب نوجوانوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں۔
اقبال ہال، بادشاہی مسجد میں دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس ہوئی، اس موقع پر علامہ اقبال کے پوتے اور سابق سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی اہل علم بھی لب پہ آتی ہے دعا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکولوں کی اسمبلیوں میں یہ دعا پڑھنا ختم کردیا گیا ہے، اسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
سعودی عرب میں پاکستان کےسفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ آج سے پہلے فکر اقبال کی اتنی ضرورت نہیں تھی، جتنی آج کے دور میں ہے۔
لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔