لاہور : مہنگائی کا راج برقرار، آٹا، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء مہنگی
سرکاری نرخ نامے کے برعکس اشیائے خورونوش کی فروخت نے شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل بنا دیا ہے۔شہر میں دال چنا 250 روپے، دال ماش 440 روپے، دال مسور 24روپے اور دال مونگ 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سفید اور کالے چنے بھی 240 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کو کھانے پکانے میں استعمال ہونے والے گھی اور کوکنگ آئل کی خریداری کے لیے بھی زیادہ رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔ درجہ اول کا کوکنگ آئل اور گھی 615 روپے فی لٹر، جبکہ درجہ دوم کا کوکنگ آئل اور گھی 550 روپے فی لٹر فروخت ہو رہا ہے۔
Leave A Comment