تازہ ترین

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔خاتون فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر سواری کے انتظار میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور ٹاؤن شپ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے کی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement