اوکاڑہ: غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 مقدمات درج، دکانیں سیل
سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کر لیے جبکہ متعلقہ دکانیں موقع پر ہی سیل کر دی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر کی زیرنگرانی جاری کریک ڈاؤن کے ساتھ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شیرگڑھ میں فائر سیفٹی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کو آگ بجھانے والے آلات کے استعمال اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔