تازہ ترین

سیف سٹی ساہیوال ریجن کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں رپورٹ پیش کی گئی . ترجمان کے مطابق ماہ ستمبر کی رپورٹ میں  اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن کے کوریج ایریا میں جرائم برخلاف املاک میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سیف سٹی، سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 12 گینگز کے 32 ارکان گرفتار کرکے ایک کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا، جبکہ 174 مقدمات ٹریس اور 128 گمشدہ افراد و بچوں کو اہلِ خانہ سے ملوا دیا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے خواتین کی 2,853 شکایات نمٹائیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں 945 کیو آر پینک بٹن نصب کیے گئے اعلی سطحی میٹنگ میں ایس پی ساہیوال رینج نصرالہ وڑائچ. ڈسٹرکٹ منیجر اوکاڑہ زین اسلم . و دیگر افسران موجود تھے.

Leave A Comment

Advertisement