سعودی عرب: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت
مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی اور سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائےگی۔