تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقہ نانا صاحب زیارت سے اغواء ہونے کے بعدبازیاب ہونے والے9مزدوررات گئے آبائی گھرپہنچ گئے’ آبائی علاقہ میں جشن کاسماں’ 28ستمبرکے روز بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقہ نانا صاحب زیارت میں مزدوروں کے کیمپ دہشتگردوں نے حملہ کرکے ضلع رحیم یارخان کے علاقہ چوک چدھڑکے رہائشی10مزدوروں کوبھی اغواء کرلیاتھا اوررہائی کے عوض مطالبات پیش کیئے تھے جنہیں حکومت کی جانب سے منظورنہ کیئے جانے پرایک مزدور کوقتل کرکے نعش ندی میں بہادی گئی تھی چندروزقبل سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریش میں اغوا کیئے جانے والے مزدوروں کوبازیاب کرلیاگیاتھا ، بازیاب ہونے والے مزدور آبائی علاقہ چوک چدھڑپہنچے جہاں عوام کی کثیرتعداد نے ان کااستقبال کیامزدوروں کی بازیابی پرعلاقہ میں جشن کاسماں تھابازیاب ہوکر گھرپہنچنے والے مزدوروں میں سکندرخان’ نعمان’ ثمن’ نعیم خان’ سمیع خان’ آفتاب’ باسط’ ارشاداحمداوراحتشام شاہد شامل ہیں ۔

Leave A Comment

Advertisement