تازہ ترین

نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کو 79 سال ہوگئے، آزادی کی نعمت اللہ کا برصغیر کے عوام اور مسلمانوں کےلئے بڑا انعام ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ دوقومی نظریہ، قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مسلمانانِ برصغیر کا انگریز اور ہندو کی غلامی سے نجات، پرجوش ایمانی جذبۂ آزادی کی منزل تک پہنچا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو باصلاحیت قوم، توحید و رسالت سے جّڑے مسلم عوام، قدرتی وسائل، قدرت کے بہترین موسم اور انتہائی اہم اور حسّاس جغرافیائی حیثیت دی ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت کی مضبوط دفاعی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور معرکۂ حق میں عظیم کامیابی سے پاکستان کو عالمی برادری میں ازسرِنو باوقار مقام مِلا۔ سیاسی، معاشی، نظریاتی اور سماجی بحران پاکستان کےلئے بڑا چیلنج ہے۔ 14 اگست 2026ء کو پوری قوم اور ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز اتحاد، وحدت، یکجہتی کےلئے عزمِ نو اور تجدیدِ عہد کریں۔ عوام، سِول سیاسی ادارے اور فوجی ادارے اپنے آپ کو آئینِ پاکستان کی حدود کا پابند بنالیں، اِن شاءاللہ! پاکستان صبحِ قیامت تک سلامت اور پرعزم رہےگا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement