تازہ ترین

زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی اورپولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔

Leave A Comment

Advertisement