تازہ ترین

وحدت کالونی کے علاقے میں شاہ کمال دربار کے قریب ایک خاتون کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے۔